سرجانی میں خاتون قتل، گلستان جوہر میں سرپرچوٹ سے نوجوان جاں بحق

سرجانی میں خاتون قتل، گلستان جوہر میں سرپرچوٹ سے نوجوان جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سرجانی ٹاؤن میں شوہر نے بیوی کو گلا دبا کر قتل کردیا جبکہ گلستانِ جوہر میں سر پر وزنی چیز لگنے سے۔۔

 نوجوان جان سے گیا۔ دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی گئی ۔پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن سیکٹر 10 میں گھر سے 40 سالہ خاتون کی لاش ملی، جس کی شناخت کرن عرف صائمہ کے نام سے ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ خاتون کو اس کے شوہر نے گلا دبا کر قتل کیا۔پولیس نے ملزم نذیر کو گرفتار کرلیا۔دوسری جانب گلستانِ جوہر بلاک 9 پھول چوک کے قریب جھگڑے کے دوران ایک نوجوان جان سے گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق 18 سالہ عبدالواجد ولد عبدالرزاق کے سر پر وزنی چیز لگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں