شدید گرمی:ٹھنڈے پانی، جوس اور دیگر مشروبات کی تقسیم کا سلسلہ جاری
کراچی(پ ر)شدید گرمی اور ہیٹ ویو کے پیش نظر شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے فلاحی تنظیم نیت فائونڈیشن کی جانب سے مختلف علاقوں میں ٹھنڈے پانی، جوس اور۔۔
دیگر مشروبات کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے ۔تنظیم کے رضاکاروں نے اہم شاہراہوں، بس اسٹاپس اور عوامی مقامات پر شہریوں، محنت کشوں، طلباء، موٹر سائیکل رائیڈرز، رکشہ ڈرائیورز ،بسوں میں موجود مسافروں اور پیدل چلنے والے شہریوں میں مشروبات تقسیم کیے ۔ تنظیم کے نمائندوں وقاص نوین ، جنید رحیم، عبدالباسط اور فرحان ہیریکر کا کہنا تھا کہ ہیٹ ویو کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا ہے ۔نیت فاؤنڈیشن کے رضاکار شہر بھر ریلیف مہم کو جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے ۔