نرسنگ شعبہ صحت کی ریڑھ کی ہڈی ، ڈاکٹر ثاقب انصاری

نرسنگ شعبہ صحت کی ریڑھ کی  ہڈی ، ڈاکٹر ثاقب انصاری

کراچی (سٹی ڈیسک)الخدمت کراچی کے شعبہ ہیلتھ سروسزکے تحت الخدمت کے اسپتالوں اور میڈیکل سینٹرز میں نرسنگ کا عالمی دن منایا گیا ۔۔

۔اس دن کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور نرسز سے اظہاریکجہتی کے ساتھ ان کی خدمت پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کیک کا ٹا گیا ۔ الخدمت ناظم آباد، شافیصل کالونی میڈیکل سینٹر ،الخدمت اورنگی ،کورنگی ٹاؤن ، الخدمت فریدہ یعقوب اور نارتھ کراچی کے اسپتالوں میں  تقریبات کا اہتمام کیا گیا ۔ڈائریکٹرالخدمت ہیلتھ سروسز ڈاکٹر ثاقب انصاری نے کہاک نرسنگ کا شعبہ ،شعبہ صحت کیلئے انتہائی اہم اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں