سی ویو روڈ پر ڈالے کی ٹکر سے گاڑی میں سوار شخص جاں بحق
کراچی(آئی این پی )کراچی میں ہٹ اینڈ رن کا ایک اور حادثہ میں ڈیفنس سی ویو روڈ پر تیز رفتار ڈالے کی ٹکر سے گاڑی میں سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔۔۔
تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں ہٹ اینڈ رن کا ایک اور حادثہ پیش آیا، جمعرات کی صبح ڈیفنس فیز 6 بخاری کمرشل سی ویو روڈ پر تیز رفتار ڈالے نے گاڑی کو عقب سے ٹکر مار دی اور فرار ہوگیا۔حادثے کے نتیجے میں گاڑی کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا جبکہ گاڑی میں سوار دیگر افراد محفوظ رہے ۔ جاں بحق شخص کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں متوفی کی شناخت 36 سالہ سلمان ولد سلیم کے نام سے کی گئی۔