محراب پور میں 5کچے گھر جل گئے ، 17بکریاں ہلاک
محراب پور(روزنامہ دنیا)لاکھا روڈ تھانے کی حدود گاؤں نصیر خان مری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش پاس آیا جہاں شارٹ سرکٹ کے باعث علی محمد چنہ کے گھر کو آگ لگ گئی۔۔۔
جس سے گھر میں رکھا قیمتی سامان فرنیچر، صندوق، بستر، ملبوسات، گندم ، برقی آلات اور دوسرا قیمتی سامان خاکستر ہوگیا، آگ اتنی شدید تھی کہ اس نے پاس کے چار دیگر کچے گھروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے مذکورہ گھروں میں رکھا قیمتی سامان اور جاوید مری کی 17 بکریاں جل کر ہلاک ہوگئیں ، مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی، متاثرین کے مطابق فائر بریگیڈ اطلاع کے باوجود نہیں پہنچی جس سے انکا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔