مٹھی:سومرا برادری میں گروہوں کا جھگڑا، 38افراد کوضمانت مل گئی

مٹھی:سومرا برادری میں گروہوں کا جھگڑا، 38افراد کوضمانت مل گئی

تھرپارکر(نمائندہ دنیا)مٹھی تعلقہ کے گاؤں گودیار میں سومرا برادری کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے ، جہاں مٹھی کی عدالت نے فریقین کے کاؤنٹر کیسز میں 38 افراد کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلی ہیں۔

 عدالتی ذرائع کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج ون کی عدالت میں دائر درخواستوں پر سماعت کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم این اے ڈاکٹر مہیش کمار ملانی کے حامی سراج سومرو سمیت 19 افراد کی ضمانت منظور کی گئی۔ دوسری جانب پولیس کی جانب سے درج کاؤنٹر کیس میں سندھ اسمبلی کے رکن ارباب لطف اللہ کے حامی اسماعیل سومرو سمیت مزید 19 افراد کی بھی ضمانت منظور کرلی گئی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں