پیپلز بس سروس کے ڈرائیور زکا احتجاج، جناح برج بند،ٹریفک جام

پیپلز بس سروس کے ڈرائیور زکا احتجاج، جناح برج بند،ٹریفک جام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پیپلز بس سروس کے ڈرائیور پر پولیس اہلکار کے مبینہ تشدد کے خلاف پیپلز بس سروس کے ڈرائیوروں نے میری ویدر ٹاور کے قریب احتجاج کیا۔

ڈرائیوروں نے بسیں کھڑی کر کے جناح برج کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا جس کے باعث ایم اے جناح روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ، جی الانہ روڈ اور ایم ٹی خان روڈ سمیت اطراف کے علاقے میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق پولیس اہلکار اپنی فیملی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہا تھا کہ اسی دوران ٹاور کے قریب اس کی موٹر سائیکل پیپلز بس سروس سے ٹکرائی جس پر ڈرائیور اور پولیس اہلکار کے درمیان تلخ کلامی ہوئی اہلکار نے اپنے دیگر پولیس اہلکار ساتھیوں کو بلا کر مبینہ طور پر پیپلز بس سروس کے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا جس پر ڈرائیوروں نے احتجاجاً بسیں کھڑی کرکے سڑک کو بلاک کردیا تاہم علاقائی پولیس سے کامیاب مذاکرات کے بعد ڈرائیوروں نے احتجاج ختم کرکے سڑک کو کھول دیا ۔پولیس حکام کے مطابق اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں