قتل، اغوا، زیادتی اور کاروکاری پرفوری کارروائی کی ہدایت

قتل، اغوا، زیادتی اور کاروکاری پرفوری کارروائی کی ہدایت

سنگین جرائم کے مقدمات منطقی انجام تک پہنچانے میں غفلت برداشت نہیںخواتین، بچوں کے مقدمات کی نگرانی سینئر افسران خود کریں،آئی جی جاوید عالم

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے پولیس افسران کو قتل، بھتہ خوری، اغوا، زیادتی اور کاروکاری جیسے واقعات پر فوری کارروائی یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ سنگین جرائم کے ملزمان کی گرفتاری اور مقدمات منطقی انجام تک پہنچانے میں غفلت برداشت نہیں، خواتین و بچوں کے حقوق کی خلاف ورزی کی شکایات پر فوری اور مؤثر کارروائی یقینی بنائی جائے ، خواتین، بچوں اور کمزور طبقات کے مقدمات کی نگرانی سینئر افسران خود کریں، انسانی حقوق کی پامالی روکنے کے لئے سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر آگاہی پروگرام ترتیب دیے جائیں۔

آئی جی سندھ نے ہدایت کی کہ صوبے بھر کی مویشی منڈیوں، اطراف کے راستوں اور ہائی ویز پر پولیس کے سخت انتظامات اور پٹرولنگ کی جائے ، مویشی منڈیوں، بازاروں اور شاپنگ سینٹرز کے اطراف اسنیپ چیکنگ اور ٹریفک مینجمنٹ یقینی بنائی جائے ، تمام اضلاع میں پولیس پٹرولنگ، اسنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی کے نظام کو مزید فعال بنایا جائے ۔انہوں نے ماڈل تھانوں کے قیام پر ڈی آئی جی ویسٹ اور حیدرآباد ڈویژن کو شاباشی دی۔جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا کہ تمام افسران اپنے اضلاع میں زیر تعمیر ماڈل پولیس اسٹیشنز کی جلد تکمیل کو یقینی بنائیں، ماڈل پولیس اسٹیشنز کے قیام اور عوام دوست پولیسنگ کے اقدامات ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیے جائیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں