ورکشاپ میں ٹنکی پھٹنے سے مزدور جاں بحق
کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسٹیل مل چورنگی باقری پمپ کے قریب ورکشاپ میں کام کے دوران ٹینکی پھٹنے کے نتیجے میں 25 سالہ مزدور غلام حیدر جاں بحق ہو گیا جس کی لاش جناح اسپتال منتقل کی گئی۔
علاوہ ازیں لیاری ایکسپریس وے پل کے قریب سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔