بلڑی شاہ کریم:پی پی رہنما واہلیہ کے قتل کا مقدمہ درج
بلڑی شاہ کریم(نامہ نگار)بلڑی شاہ کریم میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما غلام نبی مگسی اور ان کی اہلیہ کے بے دردانہ قتل کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقتول غلام نبی مگسی کے بھائی اکرم مگسی کی مدعیت میں بلڑی شاہ کریم تھانے پر ابراہیم مگسی ولد غلام حسین مگسی، اسد مگسی ولد ابراہیم مگسی، فیاض ولد محمد حسن مگسی سمیت دو نامعلوم ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔ تاہم پولیس کسی بھی ملزم کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی، جس پر ورثا نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔