اسلحہ کی نمائش ،10سے زائد سکیورٹی گارڈز گرفتار

 اسلحہ کی نمائش ،10سے زائد سکیورٹی گارڈز گرفتار

کراچی (آئی این پی)سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کے احکامات پر اسلحہ کی نمائش کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں اسلحہ کی نمائش کے خلاف خصوصی کارروائیاں جاری ہیں۔جنرل ہولڈ اَپ کے دوران ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے اسلحہ کی نمائش کرنے والے 10 سے زائد سیکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر لیا۔گرفتار تمام افراد سرِعام اسلحہ کی نمائش میں ملوث پائے گئے ، جن کے قبضے سے برآمد ہونے والا اسلحہ ضابطے کے مطابق تحویل میں لے لیا گیا۔تمام گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں، جبکہ مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔یہ کارروائیاں تھانہ ساحل، ڈیفنس، صدر اور درخشاں کی حدود میں انجام دی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں