خاتون سے نازیبا حرکات کے ملزم کا عدالتی ریمانڈ
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ غربی نے راہگیر خاتون سے نازیبا حرکات اور ہراسانی کے مقدمے میں گرفتار ملزم سجاول عرف فیاض کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
تفتیشی افسر نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کی مدد سے اس کی شناخت اورگرفتاری کی گئی۔