حادثات، واقعات میں 2جاں بحق، 7زخمی

حادثات، واقعات میں  2جاں بحق، 7زخمی

میرپورخاص، محراب پور (بیورورپورٹ، نمائندہ دنیا) میرپورخاص کے بائی پاس روڈ پر قائم واٹر پارک میں نہاتے ہوئے ایک کمسن بچہ شاہزیب ولد شوکت ڈوب کر جاں بحق ہوگیا،جو عمرکوٹ کے شہر سامارو کا رہائشی تھا۔

ادھر کنڈیارو لاڑک شاخ نہر پر گاؤں جوان سولنگی کے رہائشی حاجی ظہور سولنگی کو حیدر آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ ٹھری میرواہ تھانے کی حدود لنک روڈ پر نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار عبد العزیز ولد بلوچ خان شر اپنی بہن سمیت زخمی ہوگیا۔ نوشہرو فیروز تھانے کی حدود میں پیسوں کے لین دین کے تنازع پر راجپوت برادری کے دو گروپوں میں تصادم میں غلام حسین ، غلام مصطفی، قربان سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں