شہدادپور:نوجوان ہندو لڑکی کوٹری سے بازیاب، ملزم گرفتار
شہدادپور (نمائندہ دنیا) ڈی ایس پی حق نواز اوڈھو کی سربراہی میں پولیس نے مبینہ طور پر اغوا کی گئی نوجوان ہندو لڑکی گوری کماری کو کوٹری سے بازیاب، ملزم عارف لاشاری کو گرفتار کر لیا۔
ڈی ایس پی حق نواز اوڈھو نے میڈیا کو بتایا کہ گوری کماری کے موبائل فون کی ٹریسنگ کے ذریعے لوکیشن معلوم کی گئی، جس کے بعد پولیس نے کوٹری میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بحفاظت بازیاب کرایا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزم عارف لاشاری کو کوٹری تھانے میں رکھا گیا ہے ، جبکہ بازیاب ہونے والی لڑکی کو شہدادپور منتقل کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے مزید بتایا کہ لڑکی اور گرفتار ملزم کو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا، جہاں مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ دریں اثنا گوری کماری کی بازیابی پر ہندو پنچایت شہدادپور کے صدر ونود کمار نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ڈی ایس پی حق نواز اوڈھو سے ملاقات کی اور کامیاب کارروائی پر مٹھائی اور تحائف پیش کرتے ہوئے پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔