گورنر سے آئی سی ایم اے کے وفد کی ملاقات
کراچی (آئی این پی) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (آئی سی ایم اے )کے صدر عظیم حسین صدیقی کی سربراہی میں ایک وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔
وفد میں عامر اعجاز خان، حکیم علی جتوئی اور عاصم حسین خان بھی شامل تھے ۔اس موقع پر صدر آئی سی ایم اے عظیم حسین صدیقی نے گورنر سندھ کو ادارے کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت پاکستان بھر میں آئی سی ایم اے کے مختلف کیمپسز میں 17 ہزار طلبہ و طالبات رجسٹرڈ ہیں، جبکہ ادارے سے فارغ التحصیل پروفیشنل اکاؤ نٹنٹس کی مقامی اور بین الاقوامی سطح پر مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔گورنر سندھ نے کہا کہ آئی سی ایم اے کو صنعتوں کے ساتھ اپنے روابط مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔