جامعہ کراچی کے پروفیسر ہائر ایجوکیشن اکیڈمی کی سینئر فیلومنتخب

جامعہ کراچی کے پروفیسر ہائر ایجوکیشن اکیڈمی کی سینئر فیلومنتخب

کراچی (این این آئی) جامعہ کراچی کے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس)کے پروفیسر ڈاکٹر سید غلام مشرف کو اعلی تعلیم میں تدریس اور تعلیمی معاونت کے لیے پروفیشنل اسٹینڈرڈز فریم ورک کے تحت نمایاں خدمات کے اعتراف میں پاکستان میں ہائر ایجوکیشن اکیڈمی (ایس ایف ایچ ای اے )کی سینئر فیلوشپ کے منصب پر فائز کیا ہے ۔

آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق یہ اعزاز ان افراد کو دیا جاتا ہے جو تدریس، تعلیمی قیادت، اور دیگر تدریسی عملے کی رہنمائی و معاونت میں مستقل اور مثر کردار ادا کرتے ہیں۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ نے پروفیسر غلام مشرف کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسے نہ صرف ان کے لیے بلکہ ادارے کے لیے بھی ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں