لاہورمیں معصوم جانوں کا ضیاع قومی سانحہ، مفتی نعمان نعیم
کراچی (این این آئی)جامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم ڈاکٹر مفتی نعمان نعیم نے لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے دلخراش واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔
اسے پوری قوم کے لیے ایک المناک سانحہ قرار دیا ہے ۔جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ لاہور کا یہ افسوسناک سانحہ پوری قوم کے لیے انتہائی صدمے کا باعث ہے ، خصوصا ان والدین کے لیے جن کے پھول جیسے معصوم بچے اس حادثے میں جاں بحق ہوئے ،انہوں نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں ہم ان تمام سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو اس المناک حادثے میں کھو دیا۔