جماعت اسلامی کا مہنگی بجلی کے خلاف احتجاج کا اعلان

جماعت اسلامی کا مہنگی بجلی کے خلاف احتجاج کا اعلان

آئی پی پیز معاہدے ختم ،بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائےعوام کوریلیف نہ دیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا، کاشف سعید

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی نے بدترین لوڈشیڈنگ، مہنگی بجلی اور اووربلنگ کے خلاف جمعہ 3 جولائی کو صوبے بھرکے 400مقامات پر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آئی پی پیز کے مہنگے معاہدے ختم کیے جائیں، بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے اور عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے ۔اگرعوام کو ریلیف نہیں دیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔یہ اعلان امیرجماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے قباءآڈیٹوریم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی سے کشمور تک سندھ کے عوام کرپشن، مہنگائی، نہری پانی کی شدید قلت، بدامنی، ڈاکوراج، بجلی و گیس کی طویل لوڈشیڈنگ اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی جیسے سنگین مسائل کا شکار ہیں۔ ملک کو تقریباً 70 فیصد ریونیو، 72 فیصد گیس، 58 فیصد تیل،تھرکول، گرینائٹ، ماربل اور اہم تجارتی بندرگاہیں فراہم کرنے والا صوبہ کے عوام آج بھی صاف پانی، موٹروے اور دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم ہے ۔بجٹ سمیت سندھ کے وسائل پر پہلا حق سندھ کے عوام کا ہے ۔ سندھ کے تقریباً 78 لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں جبکہ تھرکول سے بجلی پیدا کرنے کے باوجود صوبے کے مختلف علاقوں میں روزانہ 18 سے 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ معمول بن چکی ہے جوسندھ کے عوام کے ساتھ ناانصافی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بجلی اور گیس کی قلت نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں