میرپور ماتھیلو: مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے پر 27 ہزار جرمانہ
میرپور ماتھیلو (نمائندہ دنیا ) اسسٹنٹ کمشنر اوباڑو سیدہ ایشا زہرہ نے مختلف ایل پی جی دکانوں کا اچانک معائنہ کیا۔
اسی دوران متعدد دکاندار سرکاری طور پر مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل پی جی گیس من پسند اور زائد قیمتوں پر فروخت کرتے پائے گئے ، جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرانفروشی میں ملوث دکانداروں پر مجموعی طور پر 27 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ منافع خوری کسی صورت قابل قبول نہیں، گرانفروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ایل پی جی ڈیلرز اور دکاندار مقررہ سرکاری نرخوں پر ہی گیس فروخت کریں۔