محدود مالی وسائل کے باوجود ریکارڈ کام ہوئے ،چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن
کراچی (آئی این پی)چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف نے مالی سال برائے 2026-27 کے بجٹ کی منظوری کے بعد ٹاؤن آفس میں منعقدہ پریس بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ محدود مالی وسائل کے باوجود نیو کراچی ٹاؤن میں ریکارڈ ترقیاتی کام انجام دیے گئے ہیں۔
جبکہ آئندہ چار ماہ کے دوران بڑے پیمانے پر سڑکوں کی تعمیر و بحالی اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے زریعے پورے ٹاؤن کا نقشہ بدل دیا جائے گا۔انہوں نے گزشتہ مالی سال کی کارکردگی بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہزار گلیوں کی تعمیر و پختگی کا منصوبہ کامیابی سے مکمل کیا جا چکا ہے ، جو نیو کراچی ٹاؤن کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی منصوبہ ہے ۔ اس کے ساتھ مختلف شاہراہوں پر روڈ کارپیٹنگ کا کام بھی تیزی سے جاری ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔