سالڈ ویسٹ کا ہر ضلع میں بیک اپ پلان بنانے کا فیصلہ

سالڈ ویسٹ کا ہر ضلع میں بیک اپ پلان بنانے کا فیصلہ

پلان کے تحت رکشے ، سینیٹری ورکرز ہر وقت دستیاب ہوں گے ،طارق نظامانیگاڑیوں کی خرابی سے صفائی آپریشن متاثر نہیں ہونا چاہیے ، ایم ڈی کی ہدایت

کراچی (این این آئی)منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی کی زیر صدارت شہر بھر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید مثر اور منظم بنانے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا۔ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے متعلقہ افسران اور کمپنی نمائندگان کو ہدایت کی کہ صفائی کے تمام امور کو موثر انداز میں انجام دینے کے لئے کچرا اٹھانے والی گاڑیوں کو مکمل فعال حالت میں رکھا جائے ۔کمپنیز گاڑیوں کی بروقت مرمت کے لئے اپنے ورک شاپ قائم کریں تاکہ گاڑیوں کی خرابی کی وجہ سے کچرا اٹھانے کا نظام متاثر نہ ہواور بروقت گاڑیوں کو مرمت کے بعد فعال کیا جائے ۔ اس کے علاوہ انہوں سینیٹری ورکرز کا شارٹ فال پورا کرنے اور انہیں کمپنی کے پے رول پر لینے کی بھی ہدایت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ضلع وسطی کی طرح ہر ضلع کے لئے ایک بیک اپ پلان بنایا جائے گاجس میں 5,4 رکشہ سینیٹری ورکر بمعہ تمام ریسورس تعینات کئے جائیں جو کسی بھی ہنگامی شکایت پر فوری فعال ہونگے اور شکایت کا ازلہ یقینی بنائیں گے ۔کنسلٹنٹ فرحان لودھی نے کہا کہ پی سی ٹی ایس حکمت عملی کے ساتھ تعینات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ نجی کمپنیز آپریشن کے لئے گاڑیوں کو فاصلے کے مطابق فیول فراہم کریں انہوں نے کہا کہ آپریشن متاثر ہونے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ کمپنیز ریسورسس صحیح طریقے سے فراہم نہیں کررہے ۔اس موقع پر ہینگزوکمپنی کے جنرل منیجر نے بتایا کہ انکی کمپنی نے 50 منی ٹیپر اور 6 مکینیکل سوئیپرز کا اضافہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں