خاتون 3بیٹیوں سمیت لاپتہ،مقدمہ درج

خاتون 3بیٹیوں سمیت لاپتہ،مقدمہ درج

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہجرت کالونی سے خاتون 3 بیٹیوں سمیت پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی ، سول لائن پولیس نے شوہر کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

واقعہ گزشتہ ماہ 29 جون کو پیش آیا تھا ۔اس حوالے سے ایس ایچ او جاوید اقبال نے بتایا کہ پولیس نے سجاد حسین کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 85 سال 2026 تحت درج کیا ہے جس میں کسی خاتون کو مجرمانہ نیت سے ورغلا کر لیجانا سمیت دیگر وجوہات کے حوالے سے دفعہ 496 اے لگائی گئی ہے ۔مدعی مقدمہ کے مطابق میری بیوی گھر سے 12 تولہ چاندی ، 4 تولہ سونا اور 4 لاکھ روپے نقدی بھی لے گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں