سینٹرل جیل میرپور خاص کا قیدی اسپتال میں انتقال کرگیا
میرپورخاص(بیورورپورٹ)سینٹرل جیل کا قیدی محمد یوسف ولد علی مراد ٹالپر انتقال کر گیا۔
ذرائع کے مطابق قیدی کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال کے کارڈیو وارڈ میں ہے ، جہاں ورثاء کا انتظار کیا جا رہا ہے ، جیل ذرائع کے مطابق قیدی کو 4 جولائی 2026 کو سول جج/جوڈیشل مجسٹریٹ III، ٹنڈو اللہ یار نے جوڈیشل ریمانڈ پر سینٹرل جیل میرپورخاص بھیجا تھا۔