حیدر آباد:نالوں کی صفائی نہ ہونے پر مہاجر موومنٹ کو تشویش

حیدر آباد:نالوں کی صفائی نہ ہونے پر مہاجر موومنٹ کو تشویش

حیدرآباد (بیورورپورٹ)مون سون بارشوں کے شروع ہونے سے قبل گندے نالوں کی صفائی نہ ہونا اور حفاظتی دیواروں کی مرمت نہ ہونے پر مہاجر قومی موومنٹ حیدرآباد زون کی جانب سے تشویش کا اظہار۔۔۔

 ضلعی انتظامیہ کی غفلت اور عملی اقدامات بروقت نہ کیئے جانے پر مون سون کی بارش باران رحمت کے ساتھ ساتھ حیدرآباد کے شہریوں کے لئے باعث زحمت ہونے کا خطرہ ہے ۔ مہاجر قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زمہ داران ندیم راجپوت نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے گزشتہ کئی سال سے شہر میں گندے نالوں کی مرمت و صفائی ستھرائی کے نام پر شہریوں سمیت تاجروں سے جھوٹے وعدے کئے جو کہ ہر سال کی طرح وفا نہ ہوسکے جس کے سبب شہریوں سمیت تاجروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں