کورنگی میں شہری گھر کی دہلیز پر لٹ گیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)باغ کورنگی میں ملزمان نے شہری کو گھر کی دہلیز پر واردات کا نشانہ بنایا، ملزمان نے اسلحہ کے زور پر شہری سے موبائل فون چھینا اور فرار ہوگئے ،سی سی ٹی وی میں ڈاکوؤں کے چہرے واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کیماڑی میں موبائل کی دکان پر ڈاکوؤں کی واردات کی کوشش ناکام ہوگئی تھی۔ کیماڑی گلشن سکندر آباد ٹاپو اسٹاپ کے قریب موبائل فون کی دکان میں ڈاکو دکاندار کی مزاحمت کرنے پر لوٹ مار کیے بغیر فرار ہوگئے۔