سعدی ٹاؤن کو موٹروے سے ملانے والی سڑک جلد مکمل کرنے کی ہدایت
کراچی(ا ے پی پی)ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے حکومت سندھ کے تعاون سے جاری اہم ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیااورمنور چورنگی انڈر پاس پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر چیف انجینئر کے ڈی اے عبدالصمد جملانی نے ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منور چورنگی انڈر پاس کا تعمیراتی کام تقریبا مکمل ہو چکا ہے ، منصوبے کے تحت گیس پائپ لائن کی منتقلی کا کام آئندہ ہفتے تک مکمل کر لیا جائے گا، جس کے بعد انڈر پاس کو عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔اس موقع پر ممبر فنانس کے ڈی اے نوید انور صدیقی، چیف انجینئر عبدالصمد جملانی، سپرنٹنڈنگ انجینئر جنید صدیقی اور متعلقہ ایگزیکٹو انجینئرز بھی موجود تھے ۔بعد ازاں ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے نے ا سکیم 33کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سیکٹر26اور27میں جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر حکومت سندھ کے مالی تعاون سے سعدی ٹاؤن کو موٹروے M-9 سے ملانے والی تقریبا چار کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیراتی پیش رفت کا بھی جائزہ لیاگیا۔ڈی جی نے ہدایت کی کہ منصوبے کی تکمیل میں مزید تیزی لائی جائے