رواں سال کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز ہوگی،ترجمان میئر

رواں سال کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز ہوگی،ترجمان میئر

کراچی (این این آئی)ترجمان میئر کراچی،بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی نے کہا ہے کہ کراچی میں عوامی سہولتوں، جدید انفراسٹرکچر، سرسبز ماحول اور معیاری تفریحی مقامات کی فراہمی کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی بھرپور انداز میں عملی اقدامات کر رہی ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اور شہریوں کی زندگی آسان بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ترجمان میئر کراچی نے کہا کہ آئندہ چند روز میں منور چورنگی انڈر پاس کو ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا، جس سے شہریوں کو آمدورفت میں نمایاں سہولت حاصل ہوگی۔ اسی طرح ملک کے پہلے صنعتی واٹر پارک کا افتتاح بھی جلد متوقع ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید تیز ہوگی۔ پہلوان گوٹھ میں تقریباً دو ارب روپے کی لاگت سے سڑک کی تعمیر تیزی سے جاری ہے ، مارٹن روڈ کی تعمیر و بحالی کا منصوبہ بھی بلدیہ عظمیٰ مکمل کرے گی جبکہ جہانگیر روڈ کی بہتری پر بھی تیزی سے کام جاری ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں