سرجانی ٹاؤن میں پانچویں نادرا میگا سینٹر کا افتتاح

سرجانی ٹاؤن میں پانچویں نادرا میگا سینٹر کا افتتاح

یومیہ تین شفٹوں میں ڈھائی ہزارشہریوں کوسہولیات فراہم کی جائیں گیسینٹرمیں 20ون ونڈو کاؤنٹرز اورتھیلے سیمیا ڈیسک بھی قائم کی گئی ہے

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہرکے مضافاتی علاقے سرجانی ٹاؤن میں پانچویں نادرا میگا سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں نادرا کے نئے کھلنے والے میگا سینٹر کا افتتاح گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کیا۔میگا سینٹرکے ذریعے 24 گھنٹے شہریوں کو بلاتعطل شناختی کارڈز کی متفرق سہولیات فراہم کی جائینگی اور یومیہ بنیاد پر تین شفٹوں کے ذریعے ڈھائی ہزارشہریوں کوسہولیات فراہم کی جائینگی۔میگا سینٹرمیں 20 ون ونڈو کائونٹرز بنائے گئے ہیں جبکہ خصوصی اورعمررسیدہ افراد کے لیے پہلی مرتبہ فنگرپرنٹس، آئرس سسٹم کے حامل 4 ٹیبلٹس بھی متعارف کروادی گئی ہیں۔

پاک آئی ڈی کے علاوہ تھیلے سیمیا ڈیسک بھی قائم کی گئی ہے۔ مجموعی طورپرسرجانی و قرب و جوارکی 40 لاکھ کی آبادی اس میگا سینٹر سے مستفید ہوگی، اس سینٹر میں بیک وقت 200 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش والی انتظار گاہ بنائی گئی ہے ۔کراچی ریجن کے ڈی جی نادرا عامر علی خان نے کہا کہ گلبرگ، کورنگی، ماڈل کالونی سینٹرز کو جلد عوامی سہولیات کیلیے کھول دیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ 2027 تک پاک آئی ڈی سہولت کو یوسیزکے ساتھ منسلک کردیا جائے گا جبکہ بغیریوسی دفتر جائے میرج، ڈیتھ اوربرتھ سرٹیفکیٹس سمیت دیگر دستاویزات حاصل کی جاسکے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں