ملزم گھر کی دہلیز پر کھڑی طالبہ سے موبائل چھین کر فرار

ملزم گھر کی دہلیز پر کھڑی طالبہ سے موبائل چھین کر فرار

کراچی(این این آئی)کراچی میں بفرزون میں موٹرسائیکل سوارملزم گھرکی دہلیزپرکھڑی طالبہ سے موبائل فون چھین کر فرارہوگیا۔۔۔

،واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔تفصیلات کے مطابق تمیوریہ تھانے کے علاقے بفرزون سیکٹر15 اے ٹومیں گھرکی دہلیز پرکھڑی طالبہ کے ساتھ موبائل فون چھینے کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں طالبہ کو گھرکی دہلیز پر کھڑا دیکھا جاسکا ہے ۔موٹر سائیکل سواراچانک طالبہ کے پاس رکتا ہے اورطالبہ سے موبائل فون چھین کر فرار ہوتا ہے طالبہ موبائل فون چھین کر فرارہونے والے ملزم کو پانی کی بوتل بھی مارتی ہے لیکن ملزم فرارہوجاتا ہے ۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرہ واضح دیکھا جاسکتا ہے ، طالبہ کے ساتھ واردات گزشتہ روزصبح پونے ا?ٹھ بجے کے قریب پیش ا?ئی اورپولیس بھی واردات سے لاعلم نکلی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...