یلو لائن کیس، سابق پروکیورمنٹ ڈائریکٹر کی ضمانت خارج

یلو لائن کیس، سابق پروکیورمنٹ ڈائریکٹر کی ضمانت خارج

ساڑھے 8ارب کی مبینہ بے ضابطگی، جھامن داس احاطہ عدالت سے گرفتارملزم کا منصوبے میں اہم کردار، ٹھوس شواہد موجود ہیں، تفتیشی افسر شیر زمان

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں مبینہ طور پر ساڑھے 8 ارب روپے کی بے ضابطگی کے کیس میں سابق پروکیورمنٹ ڈائریکٹر جھامن داس کی درخواست ضمانت خارج کردی۔ درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد تفتیشی افسر شیر زمان نے ملزم کو احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی اینٹی کرپشن کورٹ نے بی آر ٹی یلو لائن کیس میں سابق پروکیورمنٹ ڈائریکٹر جھامن داس کی درخواست ضمانت خارج کردی۔عدالت میں درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران کیس کے تفتیشی افسر شیر زمان نے موقف اختیار کیا کہ ملزم جھامن داس کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں، اسے ضمانت نا دی جائے ۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ بی آر ٹی یلو لائن منصوبے میں مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کا کیس میں اہم کردار سامنے آیا ہے ۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سابق پروکیورمنٹ ڈائریکٹر جھامن داس کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ درخواست مسترد ہونے کے فوری بعد تفتیشی افسر شیر زمان نے ملزم کو احاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔ کیس میں سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی پہلے ہی گرفتار ہے ۔ اینٹی کرپشن کورٹ اس سے قبل ملزم ضمیر عباسی کی درخواست ضمانت بھی مسترد کرچکی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...