کلفٹن میں نومولود بچے کو عمارت سے پھینک دیا گیا

کلفٹن میں نومولود بچے کو عمارت سے پھینک دیا گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کلفٹن کے علاقے گزری غوثیہ مسجد کے قریب نومولود بچے کو عمارت سے نیچے پھینک دیا گیا ۔۔۔

جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گیا۔پولیس مددگار15 کلفٹن کے ترجمان کے مطابق  اطلاع ملتے ہی مددگار 15کی ٹیم فوری  وقوعہ پر پہنچ گئی ۔ اہلکاروں نے موقع پر جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ نومولود بچے کو عمارت کی کھڑکی سے نیچے پھینکا گیا تھا۔ پولیس نے بچے کا معائنہ کیا تو وہ دم توڑ چکا تھا۔ترجمان کے مطابق بچے کو عمارت کی کس کھڑکی سے پھینکا گیا۔ اس حوالے سے تاحال کوئی معلومات حاصل نہیں ہو سکیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش اور قانونی کارروائی جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...