گلشن اقبال ٹاؤن ،سڑکوں کی بحالی و استرکاری کا کام تیزی سے جاری
کراچی (صباح نیوز)گلشن اقبال ٹاؤن کی یوسی 5 میں سڑکوں کی بحالی اور استرکاری کا کام تیزی سے جاری ہے ۔۔۔
چیئرمین گلشن اقبال ٹاؤن ڈاکٹر فواد احمد نے یوسی 5 کے وائس چیئرمین آصف حسن کے ہمراہ تقویٰ امام بارگاہ اور ڈسکوری بیکری روڈ کا دورہ کیا اور سڑکوں کی بحالی و استرکاری کے کاموں کا معائنہ کیا۔اس موقع پر چیئرمین ڈاکٹر فواد احمد نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پہلے مرحلے کے ترقیاتی کام مقررہ مدت میں جلد از جلد مکمل کیے جائیں تاکہ علاقے کے عوام کو آمدورفت میں درپیش مشکلات سے نجات اور بروقت ریلیف فراہم کیا جا سکے ۔ڈاکٹر فواد احمد نے کہا کہ گلشن اقبال ٹاؤن میں سڑکوں کی تعمیر، بحالی اور مرمت کے کاموں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے ، آج جاری ترقیاتی کاموں کا خود جائزہ لے رہے ہیں جبکہ ہماری ٹیم بھی موقع پر موجود ہے اور کام کی مسلسل نگرانی کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان ترقیاتی کاموں کی مکمل ذمہ داری لی جا رہی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments