سانحہ گُل پلازہ،850دکان مالکان تاحال مالی مشکلات کا شکار،اونرز ایسوسی ایشن

 سانحہ گُل پلازہ،850دکان مالکان تاحال مالی مشکلات کا شکار،اونرز ایسوسی ایشن

کراچی (بزنس رپورٹر)گُل پلازہ اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد اسماعیل، صدر یعقوب ساند اور جنرل سیکریٹری عارف قادری سلطان پور والا نے کہا ہے کہ گُل پلازہ سانحے کے۔۔

 آٹھ ماہ گزرنے کے باوجود متاثرہ 850 دکان مالکان تاحال شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں جبکہ پلازہ کی تعمیر نو بھی شروع نہیں ہوسکی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ کراچی چیمبر نے گُل پلازہ کے اصل دکان مالکان کی مؤثر نمائندگی نہیں کی جس کے باعث 850 اسٹیک ہولڈرز کو مالی معاونت کے عمل سے الگ کردیا گیا۔ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں نے کہا کہ گُل پلازہ میں مجموعی طور پر تقریباً 1200 دکانیں ہیں جن میں سے 850 دکانوں کے مالکان اس وقت کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔انکے مطابق گُل پلازہ کے دکانداروں کی مجموعی مالیت تقریباً 200 ارب روپے بنتی ہے ، تاہم سانحے کے بعد اصل مالکان کو ان کے نقصانات کے ازالے کے لیے تاحال کوئی مالی معاونت نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے گُل پلازہ کے متاثرین میں ساڑھے آٹھ ارب روپے تقسیم کیے جاچکے ہیں، تاہم دکان مالکان کا کہنا ہے کہ انہیں اس امدادی رقم میں مناسب حصہ نہیں دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...