خانپور مہر میں دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے 2گھروں کاصفایا کردیا
خاتون روٹی کے بہانے گھر میں داخل ہوئی، پیچھے 2مسلح افراد بھی پہنچ گئےسنیل کمار، راجا کمار کے گھروں سے طلائی زیورات، رقم، قیمتی سامان لے اڑے
خانپورمہر (نمائندہ دنیا )خانپور مہر شہر میں امن و امان کی صورتحال انتہائی خراب ہوگئی، جہاں ڈکیتی اور لوٹ مار معمول بنتی جا رہی ہے ۔ عباسی محلے میں بخاری ہاؤس کے قریب مسلح افراد نے ہندو دیوانوں سنیل کمار اور راجا کمار کے گھروں میں داخل ہوکر ایک معمر معذور خاتون کو یرغمال بنایا اور تشدد کے بعد گھر میں موجود طلائی زیورات، لاکھوں روپے اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ معمر خاتون مائی بھاگی نے بتایا کہ پہلے ایک عورت روٹی لینے کے بہانے گھر میں داخل ہوئی، جس کے پیچھے دو مسلح افراد بھی داخل ہوگئے ۔ انہوں نے گھر میں موجود تمام افراد کو اسلحے کے زور پر یرغمال بنا لیا، مجھے بھی یرغمال بناکر تشدد کیا اور گھر سے رقم، سونے کے زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع ملنے کے باوجود پولیس روایتی آدھے گھنٹے کی تاخیر سے پہنچی، جس کے باعث مسلح ملزمان آسانی سے فرار ہوگئے ۔ دوسری جانب ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کے نوٹس کے بعد ڈی ایس پی میرپور ماتھیلو محراب خان سندیلو جائے وقوعہ پر پہنچے اور متاثرین سے واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی ہیں اور جلد لوٹا گیا سامان برآمد کرایا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments