باندھی پولیس کی بڑی کارروائی، 37 کلو چرس برآمد، دو ملزم گرفتار

باندھی پولیس کی بڑی کارروائی، 37 کلو چرس برآمد، دو ملزم گرفتار

باندھی (نامہ نگار)باندھی پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مزدا گاڑی سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے۔۔۔

 دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی ایس ایچ او باندھی نادر علی بھنگر اور بڑے منشی باندھی سید ارباب شاہ کی نگرانی میں عمل میں لائی گئی، پولیس ذرائع کے مطابق دورانِ کارروائی مزدا گاڑی نمبر T.K.C-155 کی تلاشی لی گئی، گاڑی سے مجموعی طور پر 37 کلو 300 گرام چرس برآمد ہوئی پولیس نے چرس کو قبضے میں لے کر گاڑی میں سوار دونوں افراد کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کی شناخت بلوچستان کے رہائشی حاجی محمد بروہی جبکہ دوسرے ملزم کا تعلق سٹھ میل سے بتایا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...