میرپور خاص:مہنگائی کے طوفان سے غریب، متوسط طبقہ پریشان
روزمرہ استعمال کی اشیا قیمتیں مسلسل بڑھنے سے عام شہریوں کی پہنچ سے دورپیاز، ٹماٹر200، کوکنگ آئل 520،آٹا 154 روپے کلو فروخت ہونے لگا
میرپور خاص (بیورو رپورٹ)میرپورخاص میں مہنگائی کے بڑھتے ہوئے طوفان نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے ، جہاں روزمرہ استعمال کی اشیائے خورد و نوش کی قیمتیں مسلسل بڑھنے کے باعث عام شہریوں کی پہنچ سے دور ہوتی جا رہی ہیں گزشتہ چند روز کے دوران کوکنگ آئل، آٹا، پیاز، ٹماٹر، آلو اور دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں نمایاں ہوا، جس سے شہریوں اور خصوصاً دیہاڑی دار طبقے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے مارکیٹ سروے کے دوران معلوم ہوا کہ چند روز قبل 120 روپے فی کلو فروخت ہونے والی پیاز کی قیمت بڑھ کر 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے اسی طرح ٹماٹر کی قیمت 150 روپے سے بڑھ کر 200 روپے فی کلو ہو گئی ہے جبکہ آلو 40 روپے سے بڑھ کر 50 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے دیگر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے بھنڈی اور گوار 200 روپے فی کلو، جبکہ ہری مرچ بھی 200 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے ۔ کھانا پکانے میں استعمال ہونے والے کوکنگ آئل کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے مارکیٹ میں مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل کی قیمت تقریباً 480 روپے سے بڑھ کر 520 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ سرسوں کے تیل کی قیمت میں بھی فی کلو تقریباً 30 روپے اضافہ ہو گیا ہے دوسری جانب آٹے کی قیمت بھی بڑھ گئی ہے اور 144 روپے فی کلو فروخت ہونے والا آٹا اب 154 روپے فی کلو تک پہنچ گیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments