خانپور مہر، محراب پور میں پرانے تنازعات پر2 افراد قتل
سومر موری میں لوند برادری کے 2فریق، مورو میں آرائیں، بھگیو برادریاں لڑپڑیںمحراب پور میں معلم سمیت 2افراد نے خودکشی کرلی، 2 افراد کی لاشیں بھی ملیں
خانپور مہر، محراب پور (نمائندگان)پرانے تنازعات پر خانپور مہر اور محراب پور میں 2 افراد قتل جبکہ دیگر واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ خانپور مہر کے قریب گاؤں سومر موری میں لوند برادری کے دو فریقوں میں جاری پرانے رشتے کے تنازع پر موج علی لوند کو فائرنگ کرکے قتل اور رشید احمد لوند کو شدید زخمی کردیا گیا۔ ورثاء کے مطابق موج علی لوند اور رشید احمد لوند سکھر ہائیکورٹ میں پیشی کے لیے جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے نشانہ بنا دیا۔محراب پور کے نواحی گاؤں میں اراضی تکرار پر آرائیں اور بھگیو برادری کے درمیان تصادم ہوگیا جس میں گولیاں چل گئیں جس میں ایک نوجوان اکبر آرائیں جاں بحق ہوگیا۔ ادھر کورائی تھانے کی حدود میں گاؤں سردار منگو خان ڈھر کے رہائشی ذوالفقار ڈھر ولد بخش علی ڈھر نے دریائے سندھ میں چھلانگ لگا کراپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ اکری تھانے کی حدود گاؤں مٹھو چانگ گورنمنٹ پرائمری اسکول کے معلم اسلم چانگ نے پستول سے گولی مار کر زندگی کا چراغ گل کرلیا۔مورو میں قومی شاہراہ سے لاش ملی، جسکی شناخت نادرا فنگر پرنٹ سے ہوگئی پولیس کے مطابق لاش ریٹائرڈ پولیس کانسٹیبل اعجاز علی ولد علی محمد کی ہے جو وارڈ نمبر 3 حضوری محلہ کا رہائشی تھا، لاش ورثا حوالے کرکے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔ جبکہ نولکھی شاخ میں بچے کی لاش دیکھ کر مقامی افراد نے نکال کر پولیس حوالے کر دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments