منشیات فروشی میں ملوث 2ملزمان گرفتار

 منشیات فروشی میں ملوث  2ملزمان گرفتار

کراچی (این این آئی) ایسٹ زون کے تھانہ ٹیپو سلطان پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں مبینہ طور پر ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔۔۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عمیر ولد محمد اکبر اور محمد عصمت ولد عطا محمد کے نام سے ہوئی ہے ۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس، موبائل فون اور منشیات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم برآمد کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس سبسٹینس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ان کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے ۔پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ، جس کے دوران منشیات کی خرید و فروخت کے ممکنہ نیٹ ورک اور دیگر ساتھیوں سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...