ٹریفک حادثے میں راہگیر جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپر ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ایک راہگیر جاں بحق ہو گیا۔۔۔
ریسکیو حکام کے مطابق نامعلوم گاڑی نے سڑک عبور کرنے والے راہگیر کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔جاں بحق شخص کی شناخت امام الدین کے نام سے ہوئی ہے ۔ حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ریسکیو اہلکاروں نے متوفی کی لاش کو قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments