میئر کا نارتھ ناظم آباد میں ڈوئل کیرج وے کی بہتری کے منصوبے کا افتتاح
کراچی (این این آئی) میئر مرتضیٰ وہاب نے ضلع وسطی نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں ڈوئل کیرج وے کی بہتری اور ۔۔۔
بحالی کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد، سٹی کونسل میں پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی،اراکین سٹی کونسل،منتخب نمائندے اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں 3 ہزار 500 فٹ طویل ڈوئل کیرج وے تعمیر کیا گیا ہے جس پر 12 کروڑ 83 لاکھ روپے لاگت آئی ہے ، منصوبے کا مقصد شہریوں کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments