حیدر آباد:تاجر نریش کمار بلائنڈ مرڈر کیس، 2مبینہ ملزم گرفتار
گاڑی کے ٹریکر، موبائل فون ڈیٹا سے وقاص مغل، اسد تک پہنچے ، ڈی آئی جیواردات میں ملوث ایک ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری
حیدرآباد (بیورورپورٹ)ہندو تاجر نریش کمار کے بلائنڈ مرڈر کیس میں پولیس نے اہم پیشرفت کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں 2 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ واردات میں ملوث ایک ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت وقاص مغل اور اسد کے نام سے ہوئی۔ڈی آئی جی طارق رزاق دھاریجو نے ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے جدید تفتیشی طریقہ کار، گاڑی کے ٹریکر اور موبائل فون ڈیٹا کی مدد سے ملزمان تک رسائی حاصل کی۔ ابتدائی تفتیش میں سامنے آیا کہ نریش کمار کا قتل کاروباری لین دین کے تنازع کے باعث کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول نریش کمار وقاص مغل سے تقریباً 60 سے 70 لاکھ روپے لینے تھے ، جبکہ وقاص مغل پر مارکیٹ کے بھی واجبات تھے۔
وقاص مغل نے مبینہ نریش کمار کو قتل کرنے کیلئے 10 لاکھ روپے کی سپاری دی، جس میں سے 2 لاکھ روپے ادا کردیے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نریش کمار قتل کی پہلے بھی کوشش کی گئی تھی، تاہم رش زیادہ ہونے پروہ کوشش کامیاب نہ ہوسکی۔ ملزمان نے نریش کمار کو پہلے ٹنڈو الہیار اور ٹنڈو جام کی جانب گھمایا، بعد ازاں اسے ٹنڈو یوسف تھانے کی حدود میں لے جاکر مبینہ فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کے دیگر پہلوؤں اور قتل میں استعمال ذرائع سے متعلق مزید شواہد بھی اکٹھے کیے جارہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments