میرپور خاص:سرکاری زمین پرتعمیرات، یوسی چیئرمین کی کارروائی کیلئے درخواست

میرپور خاص:سرکاری زمین پرتعمیرات، یوسی چیئرمین کی کارروائی کیلئے درخواست

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)مہاجر کالونی گراؤنڈ میں سرکاری زمین پر غیر قانونی تعمیرات کیخلاف فوری کارروائی کیلئے یوسی چیئرمین شفیق احمد خان نے تحریری درخواست متعلقہ اداروں کو ارسال کردی۔۔۔

 درخواست میں موقف اختیار کیا کہ یہ مراسلہ اس لئے تحریر کر رہا ہوں جو سرکاری زمین پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات سے متعلق ہے ۔ خاص طور پر، مہاجر کالونی گراؤنڈ میں، جو ہیلتھ کلب کے بالکل ساتھ واقع ہے ، غیر مجاز تعمیراتی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں، یونین کمیٹی 10 حمید پورہ کے منتخب چیئرمین کی حیثیت سے میرے دائرہ اختیار میں موجود عوامی مقامات اور کمیونٹی کے اثاثوں کا تحفظ میری ذمہ داری ہے ۔ یہ گراؤنڈ رہائشیوں کیلئے اہم عوامی مقام ہے ، اور اس پر کوئی بھی غیر قانونی قبضہ یا تعمیر میونسپل قوانین اور مفاد عامہ کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...