میوہ شاہ قبرستان میں بھتہ خوروں کے خلاف آپریشن

میوہ شاہ قبرستان میں بھتہ خوروں کے خلاف آپریشن

رینجرز و پولیس سے مقابلے میں دو زخمیوں سمیت 3بھتہ خورپکڑے گئے گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگسٹر بلال پپو اور ماما یعقوب گروہ سے ہے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ)اور ایس آئی یو پولیس کی جانب سے خفیہ معلومات کی بنیاد پر میوہ شاہ قبرستان سائٹ ٹاؤن میں بھتہ خوروں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیاگیا،آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2بھتہ خور زخمی حالت میں جبکہ ایک ملزم کو بلاضرب گرفتارکر لیا گیا،زخمی بھتہ خور ملزمان کی شناخت محمد ریحان اور طفیل احمد عرف استاد جبکہ بلاضرب گرفتار ملزم کی شناخت عبدالرحیم عرف آر کے کے نام سے ہوئی۔گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگسٹر بلال پپو اور ماما یعقوب گروہ سے ہے ۔زخمی گرفتار بھتہ خور ملزم محمد ریحان نے 2025میں جہان آباد میں واقع منشیات کے اڈے پر کام شروع کیا اور بعد ازاں طلحہ جہانگیر کے کہنے پر ماما یعقوب کے گروہ میں شامل ہوا۔

ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کباڑ مارکیٹ کے تاجروں سے بھتہ وصولی اور بھتہ نہ دینے پر خوف و ہراس پھیلانے کے لئے فائرنگ کی متعدد کارروائیوں میں ملوث ہے ۔ 10ستمبر 2026کو ملزم اپنے گرفتار ساتھی ملزم عبدالرحیم کے ہمراہ میراں ناکہ سے فرار ہوتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر ہوائی فائرنگ کرنے میں بھی ملوث ہے ۔ ملزم عبدالرحیم عرف آر کے بھتہ وصولی کے ساتھ ساتھ اسٹر یٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں بھی ملوث ہے ۔زخمی ملزم طفیل احمد عرف استاد 2013میں سکندر عرف سکو کے اسٹریٹ کرمنل گروہ میں شامل ہوا۔ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ بینکوں سے رقوم نکالنے والے افراد سے ڈکیتی میں ملوث تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...