اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایت پر ڈرگ انسپکٹر عہدے سے فارغ

اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایت پر ڈرگ انسپکٹر عہدے سے فارغ

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)فارماسیوٹیکل صنعت کی جانب سے ڈرگ انسپکٹر غلام علی لاکھو کے خلاف مبینہ طور پر اختیارات کے ناجائز استعمال، فارما کمپنیوں کو ہراساں کرنے اور غیرقانونی مطالبات کے الزامات پر دی گئی۔۔۔

 شکایت کے بعد محکمہ صحت سندھ نے کارروائی کرتے ہوئے غلام علی لاکھو کو ان کی موجودہ ذمہ داریوں سے ریلیو کردیا۔انہیں محکمہ صحت کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔غلام علی لاکھو کے پاس چیف انسپکٹر آف ڈرگز سندھ کا اضافی چارج بھی تھا، جو ان سے واپس لے لیا گیا ہے ۔ سیکریٹری صحت سندھ طاہر حسین سانگی نے غلام علی لاکھو کو موجودہ ذمہ داریوں سے ریلیو کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے ، جس کے بعد انہیں محکمہ صحت کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم اے ) نے 10 ستمبر 2026 کو چیف سیکریٹری سندھ سمیت محکمہ صحت اور دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام کو تحریری شکایت ارسال کی تھی۔شکایت میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے صوبائی ڈرگ انسپکٹر غلام علی لاکھو پر اختیارات کے مبینہ ناجائز استعمال، غیرقانونی مطالبات کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...