گھارو پمپنگ اسٹیشن سے پانی کی فراہمی بحال
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کے الیکٹرک کی جانب سے گھارو گرڈ ٹرانسمیشن پر طے شدہ تکنیکی کام مکمل کرلیا گیا، جس کے بعد گھارو پمپنگ اسٹیشن کی بجلی بحال ہوگئی اور شہر کو پانی کی فراہمی معمول کے مطابق شروع کردی گئی۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق بجلی کی عارضی بندش کے باعث شہر کو تقریباً 30 ملین گیلن پانی کی کمی کا سامنا رہا۔ واٹر کارپوریشن شہر کو روزانہ تقریباً 650 ملین گیلن پانی فراہم کرتا ہے۔ ترجمان کے مطابق بجلی کی بندش کے باعث بن قاسم، شاہ فیصل، پی این ایس مہران، پی اے ایف بیس فیصل اور کارساز کے علاقوں میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر متاثر ہوئی۔ بجلی بحال ہونے پر گھارو پمپنگ اسٹیشن سے شہر کو پانی کی فراہمی اب معمول کے مطابق جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments