ریڈ لائن کے اہم حصے موسمیات فلائی اوور کا افتتاح

ریڈ لائن کے اہم حصے موسمیات فلائی اوور کا افتتاح

شرجیل میمن کا بی آرٹی کوریڈور کا دورہ،متعلقہ حکام کی جاری کام پربریفنگ دو بڑے مسائل پانی اور ٹریفک کے حل کے لیے کام جاری ہے ،سینئر وزیر

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کے اہم حصے موسمیات فلائی اوور کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سعید غنی اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ افتتاح سے قبل شرجیل انعام میمن نے ریڈ لائن بی آر ٹی کوریڈور کا دورہ کیا، جہاں متعلقہ حکام نے انہیں منصوبے پر جاری کام اور پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔سینئر وزیر نے کہا کہ پروٹوکول مکمل ہونے کے بعد فلائی اوور کو دو روز میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، جبکہ افتتاح کے بعد ایک روز کے اندر عوام اس سے استفادہ کر سکیں گے۔

یونیورسٹی روڈ پر عوام کو آمدورفت میں جو مشکلات درپیش تھیں، وہ تقریباً ختم ہو چکی ہیں اور یونیورسٹی روڈ کا کام بھی الحمدللہ تقریباً مکمل ہو چکا ہے ۔ بی آر ٹی کا کام بھی جاری ہے ، اسٹیشنز سمیت دیگر کام تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں شرجیل میمن نے کہا کہ ایم کیو ایم کے وسیم اختر کے بیانات کو ہم ترجیح نہیں دیتے ۔ ایم کیو ایم والے سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کر رہے ہیں، اس لیے ایم کیو ایم والوں کی باتوں پر زیادہ توجہ نہیں دینی چاہیے ۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کراچی کے دو بڑے مسائل پانی اور ٹریفک کے ہیں اور ان دونوں مسائل کے حل کے لیے کام جاری ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...