مختلف علاقوں سے خواتین سمیت 3افراد کی لاشیں برآمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں ملیں، جبکہ نارتھ کراچی میں گھر سے 19 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے بھینس کالونی محمود گوٹھ کے قریب مزار کے احاطے سے کئی روز پرانی لاش ملی، جس کی شناخت 60 سالہ سرتاج احمد صدیقی کے نام سے ہوئی۔ قلندریہ چورنگی کے قریب بے ہوشی کی حالت میں ملنے والا 55 سالہ نامعلوم شخص دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ نارتھ کراچی سیکٹر 5-B2 میں گھر سے 19 سالہ رابعہ دختر پرویز کی پھندا لگی لاش ملی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments