نوڈیرو:نکاسی نظام جام ہونے سے گندا پانی گھروں میں داخل
نوڈیرو (نمائندہ دنیا)یونین کونسل گڑھی خدا بخش بھٹو کے گاؤں الھورایو سولنگی میں نکاسیٔ نظام جام ہونے اور ڈسپوزل غیر فعال رہنے کے باعث گلیوں اور گھروں میں گندا پانی داخل ہوگیا۔۔۔
جس کے باعث گاؤں کے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، رہائشیوں کے مطابق نکاسیٔ آب کا نظام موجود ہونے کے باوجود ڈسپوزل فعال نہ ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر گندا پانی کھڑا ہے ، دوسری جانب ڈسپوزل پر تعینات چوکیدار بدرالدین کلہوڑو کا کہنا ہے ڈسپوزل کیلئے پلاٹ دینے سے قبل انہیں دو ملازمتیں دینے کا وعدہ کیا گیا تھا، تاہم ان کے بقول یہ وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔ چوکیدار کا کہنا ہے کہ انہیں کئی سال سے تنخواہ بھی نہیں ملی، جس کے باعث وہ مالی مشکلات کا شکار ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments