اندرون سندھ:ٹریفک حادثات، گروہی تصادم، 3ہلاک، متعدد زخمی
شکارپور میں وین کی ٹکر سے نوجوان، گھوٹکی میں کار حادثے میں ڈرائیور جاں بحقشہداد پور حادثے میں خاتون لقمہ اجل، محراب پور میں گروہی تصادم، 11 زخمی
اندرون سندھ (نمائندگان دنیا)ٹریفک حادثات اور دیگر واقعات میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔ شکارپور میں سکھر روڈ پر تیز رفتار وین کی ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، حادثے کے بعد وین گدھا گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں وین کو اچانک آگ لگ گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے پوری گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی،پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ کے ذریعے اس کی شناخت وحید احمد ولد منظور شاہ، رہائشی الف شاہ شہید، ضلع شکارپور کے طور پر ہوئی ہے۔ گھوٹکی میں ایم فائیو موٹروے پر ڈرنگ چاچڑ کے قریب تیز رفتار کار ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو کر سڑک سے نیچے جا گری، جس کے نتیجے میں ڈرائیور جمیل الرحمن جاں بحق جبکہ خاتون اور کمسن بچی زخمی ہوگئے ۔ جنہیں اسپتال داخل کرادیا گیا۔
شہدادپور کے قریب گاؤں معروف ڈاہری کے مقام پر تیز رفتار موٹر سائیکل کار سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون مسمات نظیرہ ٹالپر موقع پر ہی جاں بحق اور ان کے شوہر ذوالفقار علی ٹالپر اور بیٹی نافیہ ٹالپر زخمی ہوگئی۔ محراب پور میں شرپسند عناصر نے ٹرالر کو جلانے کی کوشش کی،آگ لگا کر پھینکی گئی بوتل موٹر سائیکل سوار پر گر گئی، جس سے لڑکا جھلس کر زخمی ہوگیا، جبکہ اکری تھانے کی حدود گاؤں علی بخش بھنبھرو میں زرعی اراضی کی تکرار پر بھنبھرو برادری کے دو گروپوں میں تصادم سے کلہاڑیاں، ڈنڈے ، مکے لگنے سے عبد المجید، عبداللہ، عبد الکریم، ثناء اللہ، محمد اسلم،عبد المجید بھنبھرو زخمی ہوگئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments