شہریوں کو بڑا جھٹکا، لوڈشیڈنگ فری علاقوں میں بھی بجلی کی بندش شروع
لوڈ مینجمنٹ کے نام پر نیا اقدام ،بجلی کا نظام اوورلوڈ ہونے پر متعدد گرڈ اسٹیشنز کے فیڈرز بند
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد کے شہریوں کو بڑا جھٹکا، لوڈشیڈنگ فری علاقوں میں بھی بجلی کی بندش شروع ہو گئی۔کراچی کو بجلی فراہم کرنے کی ذمہ دار کمپنی کے الیکٹرک کا بجلی کا نظام اوورلوڈ ہونے پر متعدد گرڈ اسٹیشنز کے فیڈرز بند کر دیئے گئے ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک نے لوڈ مینجمنٹ کے نام پر نیا اقدام کرتے ہوئے مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ شروع کر دی۔ مستثنیٰ علاقوں میں مرحلہ وار ایک گھنٹے لوڈشیڈنگ کا اعلان کیا گیا ہے جس سے کئی علاقوں میں 2 گھنٹے بجلی بند رہی۔صدر، کلفٹن، ڈی ایچ اے ، کورنگی سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی جب کہ اورنگی ٹاؤن ، لیاقت آباد، نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد کے علاقے لوڈشیڈنگ کی زد میں آئے ہیں۔ملیر، لانڈھی، سائٹ، بلدیہ، ماری پور، گلشن اقبال، گلستان جوہر، گلشن حدید اور اسکیم 33 میں بھی بجلی کی بندش سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔اولڈ سٹی ایریا اور رزاق آباد سمیت مختلف علاقوں میں بدترین لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا ہے ۔کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ایل این جی کی کمی کے باعث پیداوار میں کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments